اطالوی جزیرہ کرونا فری قرار

0

روم: سیاحوں کے لئے پرُکشش مقام اٹلی کے خوبصورت جزیرے پروسیڈا کی پوری آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی، پروسیڈا میں 4 روز کے دوران 10 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، پروسیڈا کو 2022 کیلئے اٹلی کا کلچرل دارالحکومت قراردیا گیا ہے ملک کا پہلا علاقہ ہے جہاں کی مکمل آبادی کی کورونا ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی ریجن کمپانیا میں واقع اس چھوٹے سے جزیرے پر تمام آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی اور ایک ہفتے کے اندر ہدف حاصل کرلیا گیا۔ پرویسیڈا کو مکمل ویکسینیٹڈ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے اور موسم گرما میں سیاحوں کے لیے یہ ایک محفوظ اور وبا سے پاک سیاحتی مقام ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم ماریو دراغی نے 15 جون سے ملک کو سیاحت کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا اٹلی کا سفر کرنا چاہتی ہے، اٹلی دنیا کو ویلکم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ لوگ اپنی چھٹیاں اٹلی میں گزار سکیں، جس کیلئے اٹلی کے خوبصورت جزائر جہاں سیاحوں کی تعداد کثیر تعداد رخ کرتی ہے ان علاقوں میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، تاکہ ان علاقوں کو محفوظ بنایا جاسکے، اور شہری سیاحت کیلئے یہاں کا رخ کرسکیں۔

دوسری جانب پروسیڈا کے میئر نے کہا کہ جزیرے پر موجود شہریوں کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین اس مقام کو سیاحوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے نہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر لگائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.