چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ: اپوزیشن کو بڑی شکست

0

اسلام آباد: پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی نمبرز پورے ہونے کے باوجود اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوگئے ہے۔

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا انتخاب کرلیا ہے، چیئر مین سینیٹ کے الیکشن میں موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی میں مقابلہ تھا، حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جبکہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست کھا گئے، جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے، ان میں 7 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے مسترد ہوئے۔

صادق سنجرانی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی انتخاب کرایا جس میں حکومتی اتحاد کے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کے مولانا عبدالغفور حیدری مد مقابل تھے۔ ایوان نے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ منتخب کیا ہے، حکومتی امیدوار نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار سینیٹر عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ایوان میں موجود 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل تھی، اور ان کے سینیٹرز کی تعداد 51 تھی جبکہ حکومتی اتحاد کے سینیٹرز کی تعداد 47 تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.