برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں ملازم ’’بلے‘‘ کی سروس 10 برس ہوگئی

0

لندن: برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں ملازم بلے نے 10 برس کی سروس مکمل کرلی ہے، ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ ’’بلے‘‘ کی کارکردگی سے مطمئن ہے، اس لئے اس کی ملازمت کو جاری رکھا ہوا ہے، بلا بھی وزیراعظم ہاؤس کی نوکری سے بہت خوش ہے، بلاّ وزیراعظم ہاؤس میں ’’چیف ماؤسر‘‘ کے نام سے مشہور ہے.

تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں چوہوں سے پریشان ہو کر ان سے نمٹنے کے لئے لیری نامی بلے کو بھرتی کیا تھا، لیری کو چوہوں سے نمٹنے کیلئے لاوارث پالتو جانوروں کے سینٹر سے حاصل کیا گیا تھا۔ بلا وزیراعظم ہاؤس میں ’’چیف ماؤسر‘‘ کے نام سے مشہور ہے تاہم اس کا اصل نام لیری ہے۔ لیری کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملازمت 15 فروری 2011ء کو شروع ہوئی تھی، اور اس روز باقاعدہ طور پر اس نے اپنے ’’فرائض‘‘ یعنی چوہوں کا شکار شروع کیا تھا، برطانوی ویب سائٹ کے مطابق لیری کی روزانہ کی ذمے داریوں میں چوہوں کے مستقل مسئلے کا حل سوچنا شامل ہے۔

10 سالہ سروس کے بعد اب وہ سینئر شکاری کے درجے پر ترقی کرگیا ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران کئی برطانوی وزیراعظم تبدیل ہوچکے ہیں، لیکن لیری کی کارکردگی سے ٹین ڈؤننگ اسٹریٹ کا ہر آنے والا مہمان مطمئن ہے، اور اس کی نوکری چل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.