کام کم اور تنخواہ پوری، یورپی ملک میں شہریوں کے مزے

0

بارسلونا: کام کم اورتنخواہ  پوری ملے،یہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، تاہم ایسے افراد کم ہی ہوتے ہیں جن کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے، لیکن اب اسپین والوں کی یہ موجیں لگنے والی ہیں،حکومت نے  کارکنوں کو سہولت دینے کے لئے منصوبہ بنالیا، عمل کے لئے پرکشش پیکج بھی تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی سوشلسٹ حکومت نے کارکنوں کو کم کام اورزیادہ آرام دینے کے لئےمنصوبہ بنالیا ہے،جس کیلئے 50 ملین یورو بھی مختص کردئیے گئے ہیں، ہسپانوی حکومت ملک میں 5 دن کے بجائے 4 دن کام کا نظام لانے کی خواہشمند ہے، اور یہ رقم ان کمپنیوں کو دی جائے گی، جو ہفتہ میں پانچ دن کے بجائے 4 دن کام کے نظام کو اپنائیں گی، تاہم ملازمین کو تنخواہ پوری ملتی رہے گی، ہفتہ میں 32 گھنٹے یعنی 4 ورکنگ ڈیز میں یومیہ 8 گھنٹے ملازمین سے کام لینے کا نظام اپنا کر یہ دیکھا جائے گا کہ زیادہ آرام سے ملازمین پر کیا خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور آیا ان کی  کام کرنے کی صلاحیت  بڑھتی ہے۔

اسپین کی وزارت لیبر کا کہنا ہے کہ وہ ہفتہ میں چار دن کام کی مہم کی تفصیلات طے کررہی ہے، اور حکام پرامید ہیں کہ اس سے ملازمین کی پیداواری  صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، گزشتہ ماہ اسپین کے سیکنڈ  نائب وزیراعظم Pablo Iglesias نے کہا تھا کہ ہفتہ میں چار دن کام رکھنے سے نہ صرف ملازمین پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، بلکہ اضافی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.