پاکستان کا بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

0

راولپنڈی: پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، پاکستان نے زمین سے زمین مار کرنے والے بین البراعظمی میزائل بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے ساتھ پاکستان ایشیا سے باہر بھی اہم اہداف کو بوقت ضرورت نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بین البراعظمی میزائل شاہین تھری کا کا میاب تجربہ کیا ہے، شاہین تھری زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج 2750 کلومیٹر ہے، اس طرح پاکستان ایشیا سے باہر بھی اہم اہداف کو بوقت ضرورت نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ملک بن گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ  اس دوران ڈیزائن اور ویپن ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو پرکھا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے اسٹریٹجک صلاحیت بھی ضروری ہے، انہوں نے سائنس دانوں اور انجینئروں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کی بھی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجیئنرز کو مبارکباد دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.