یورپی یونین نے کرونا ویکسین کے مشروط استعمال کی اجازت دیدی

0

برسلز: برطانیہ اور امریکہ کے بعد یورپی یونین کی میڈیسن ایجنسی نے بھی بالآخر جرمن اور امریکہ کمپنی کی تیار کردہ مشترکہ ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد یورپی ممالک میں ویکسینیشن کیلئے انتظامات تیز کردئیے گئے ہیں، اٹلی سمیت بیشتر ممالک میں کرسمس کے فوری بعد ویکسین کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بھی فائزر اور بائیوٹیک کی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، تاہم امریکہ اور برطانیہ کے برعکس یورپی میڈیسن ایجنسی نے زیادہ محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے، اور اجازت مشروط دی گئی ہے، اس میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ ویکسین 16 برس سے بڑی عمر کے افراد کو ہی لگائی  جائے گی ، یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ فائزر کی کرونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم کمپنی کو اگلے برس تک اپنی ویکسین پر فالو اپ ڈیٹا جمع کروانا ہوگا۔

یورپی یونین میڈیسن ایجنسی کے سربراہ ایمرک کوک کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے خلاف ہماری لڑائی کا یہ اہم قدم ہے۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر سے اکثر ممالک میں ویکسین کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اب تک  برطانیہ، امریکا، کینیڈا سمیت 15 ممالک کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.