جب تک میں ہوں بابر اعظم کپتان رہیں گے

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹووسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ بابر اعظم کو اس لیے کپتان بنایا گیا ہے کیونکہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہیں،

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ وحید خان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے، ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.