پاک فوج میں میجر جنرل آصف غفور سمیت 6 افسران کی ترقیاں

0

راولپنڈی: پاک فوج میں بڑے پیمانے پر ترقیاں و تقرریاں کی گئی ہیں، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 6 میجر جنرلز کی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل بننے کے بعد ان کی نئی تقرریاں کی گئی ہیں، جبکہ کراچی سمیت 4 کورز میں نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات ترقی کے بعد جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ میجر جنرل سرفراز علی تھری اسٹار جنرل بن کر کوئٹہ سدرن کمانڈ کی کمانڈ سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ میجر جنرل اختر نواز ،محمد علی اور سلمان فیاض غنی بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔

اسی طرح 4 کورز میں نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نوید احمد انجم کو فائیو کور کراچی کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز لاہور، محمد وسیم اشرف ملتان اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا بہاولپور کے نئے کور کمانڈر ہوں گے، کور کمانڈر لاہور ماجد احسان کو تبادلے کے بعد جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمی اور لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان کو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوا لوشن تعینات کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.