مراعات کے باوجود کم شرح پیدائش سے پہلے ہی پریشان اٹلی کے لئے نئے مشکل

0

روم: کم شرح پیدائش سے پہلے ہی پریشان اٹلی کے لئے نئے پریشان کن اعداد وشمار سامنے آئے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اطالوی شہریوں نے بچوں کی پیدائش پر توجہ دینا مزید کم کردی ہے، اٹلی کے سرکاری ادارے نے بچوں کی پیدائش  پر تازہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی قومی شماریاتی ایجنسی آئی ایس ٹی اے ٹی نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ گزشتہ  برس 2019 میں شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی کے بعد یہ سلسلہ رکا نہیں ہے، گزشتہ برس 4 لاکھ 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، جو وبا کی وجہ سے لوگوں میں پیدا ہونے والے احساس عدم تحفظ کے باعث اس سال مزید گر رہی ہے، اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال بچوں کی پیدائش 4 لاکھ 8 ہزار تک رہنے کا امکان ہے، یعنی گزشتہ برس سے مزید 12 ہزار کم بچے پیدا ہوں گے، تاہم 2021 میں یہ شرح 4 لاکھ  سالانہ سے بھی نیچے  چلی جائے گی، اورمتوقع طور پر اطالوی جوڑوں کے ہاں 3 لاکھ 93 ہزار بچوں کی پیدائش ہوسکتی ہے، شرح پیدائش میں مزید کمی کی وجہ موجودہ حالات کی وجہ سے اطالوی جوڑوں میں روزگار اور معاشی حوالے سے پیدا ہونے والا عدم تحفظ کا احساس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.