یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے بڑا اعلان

0

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے بڑا اعلان، ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 دسمبر تک کی مہلت دے دی، حکام کی جانب سے اس پیشکش کا آج 17 نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب بڑھا دیا گیا ہے۔

فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی و شہریت (آئی سی اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مملکت میں غیرقانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوچکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے بغیر ملک چھوڑسکتے ہیں۔ اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا، اور آج 17 نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا، تاہم اب اسے بڑھا کر 31 دسمبر تک کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاہم انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل (سی آئی اے) میجر جنرل الرشیدی نے غیر قانونی مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کیلئے دی گئی معیاد بڑھانے پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک اور موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ ملک چھوڑ سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.