اسلام آباد ائیرپورٹ سے اٹلی جانیوالا شہری گرفتار

0

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے، مسافر کی شناخت سید شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ، اور اس کا تعلق خیبر پختون خواہ کے ضلع  خیبر ایجنسی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر سید شمس الرحمان کو مشتبہ دستاویزات پر روک لیا، حکام نے مسافر سے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مسافر کا اٹالین ریزیڈنس پرمٹ جعلی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر پرواز کیو آر 615 کے ذریعے براستہ دوحہ اٹلی جارہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.