فن لینڈ کی وزیراعظم یورپی اجلاس سے اٹھ کر کیوں چلی گئیں

0

برسلز: کرونا کی وجہ سے بڑے ہوں یا چھوٹے ہر کوئی متاثر ہورہا ہے، اور اب تازہ معاملہ فن لینڈ کی وزیراعظم کا سامنا آیا ہے، جنہیں یورپی یونین کا اجلاس چھوڑ کر قرنطینہ میں جانا پڑگیا، تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مراین یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شریک تھیں،

تاہم اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ وہ چند روز قبل جس رکن پارلیمان سے ملی تھیں، ان میں کرونا کی تشخیص ہوگئی ہے، یہ اطلاع ملتے ہی فنش وزیراعظم مراین نے دوسروں کے خیال  کی مثال قائم کرتے ہوئے اجلاس چھوڑ دیا، اور رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلی گئیں۔  انہوں نے سویڈش وزیراعظم لوفین سے کہا ہے کہ وہ یورپی سربراہی اجلاس میں فن لینڈ کی نمائندگی کریں، فن لینڈ واپسی پر وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، جب کہ وہ احتیاطی طور پر کچھ روز کے لیے قرنطینہ رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.