نواز شریف کے دعویٰ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر ثمر

0

اسلام آباد: ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کروز میزائل سے متعلق دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ نوازشریف نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بلوچستان میں گرنے والے امریکی کروز میزائل کو ریورس انجینئرنگ کے ذریعہ پاکستان میں تیار کروایا تھا۔

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ کروز میزائل بہت نازک ہوتا ہے، اور بلوچستان میں ہمیں اس کے چند ٹکڑے ملے تھے، یہ کہنا کہ ان ٹکڑوں پر ریسرچ کی گئی، سمجھ  سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ چند ٹکڑوں پر کیا ریسرچ ہوسکتی ہے، وہ تو کوڑھے کا ڈھیر تھا، اسی لئے امریکہ نے بھی وہ چند ٹکڑے واپس نہیں مانگے، امریکہ واپس مانگتا  تو ہم انہیں بھجوادیتے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.