برٹش ائیرویز لاہور سے بھی پروازیں چلائے گی

0

لندن: برٹش ائیرویز نے 14 اکتوبر سے لاہور سے بھی لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ہفتہ وار 4 پروازیں چلائی جائیں گی، اور ان کیلئے بکنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ کرایہ بھی سامنے آگیا ہے، اس سے پہلے برٹش ایئرویز اسلام آباد سے روزانہ ایک فلائیٹ چلا رہی ہے۔

برٹش ایئرویز کے مطابق لاہور لندن روٹ پر جدید ترین بوئنگ 787 اور بوئنگ 788 طیاروں کو استعمال میں لایا جائے گا۔ اس سے پہلے برٹش ایئرویز اسلام آباد سے روزانہ ایک فلائیٹ چلا رہی ہے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برٹس ایئر ویز کی لاہور سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے گہرے تعلقات اور پاکستان پر اعتماد کا غمازی کرتا ہے۔

فضائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور لندن کے درمیان دو طرفہ اکانومی کلاس کا  کرایہ 657 پاؤنڈ سے شروع ہوگا جبکہ ورلڈ ٹریولر پلس کا کرایہ 998 پاؤنڈ اور کلب ورلڈ کا کرایہ 1806 پاؤنڈ سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.