مریم نواز پر حملے کیخلاف اٹلی میں لیگی کارکنان کا مظاہرہ، نوازشریف سے یکجہتی

0

رویریتو: مریم نواز پر نیب آفس کے باہر ہونے والے حملے کیخلاف مسلم لیگ (ن) اٹلی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ اس موقع پر ورکرز کنونشن بھی منعقد ہوا، یوم دفاع کے حوالے سے پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا ٹیلیفونک خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اٹلی کی جانب سے رویریتو شہر  میں ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا،  جس کے  آرگنائزر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کے چیف آرگنائزر ظہیر الدین ظفر راں تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل تھے۔

تقریب سے قبل مسلم لیگ ن اٹلی یوتھ ونگ کی جانب سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز پر نیب آفس کے باہر ہونے والے حملے کےخلاف مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں حکومت پاکستان اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس  حملے کا نوٹس لیا جائے اور ملوث افراد کیخلاف فوری کاروائی کی  جائے۔ ورکر کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

خواجہ آصف کا خطاب

تقریب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جب تک خالد محمود گوندل جیسے کارکنان موجود ہیں، پارٹی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ نیب کے ذریعہ ہمیں دبا سکتا ہے، تو یہ اس کی بھول ہے، نواز شریف اور ان کے کارکنوں کے جذبے کو  کوئی ختم نہیں کرسکتا، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو تاریخ  کی ناکام ترین حکومت قرار دیا اور کہا کہ حکمران معیشت اور امن اومان سمیت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

اٹلی کے رہنماؤں کا خطاب

 کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اٹلی کے صدر چوہدری خالد محمود گوندل نے کہا کہ کنونشن کا ایجنڈا یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے، اس کے ساتھ ہم مریم نواز پر نیب آفس کے باہر ہونے والے حملے کی مذمت  کرتے ہیں۔

چوہدری خالد محمود گوندل نے مزید کہا کہ ہم  مریم نواز پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یکطرفہ احتساب کو نہیں مانتے، نواز شریف نے  سی پیک، موٹر وے جیسے منصوبے دئیے، لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل ختم کیے،  کارکن قائد کے ساتھ کھڑے ہیں ، وہ جب آواز  دیں  گے ، ہم حاضر ہوں گے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ کے چیف آرگنائزر ظہیر الدین ظفر راں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا قصور ملک سے بدامنی ختم کرنا ، موٹر ویز کا جال بچھانا اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنا ہے، موجودہ حکومت کو سیاسی انتقام کا حساب دینا پڑے گا اور وہ وقت دور نیںت جب مریم نواز ملک کی وزیر اعظم ہونگی۔ پھر ہم ان سے حساب لیں گے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کونسل چوہدری فیصل محمود چیچی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے ،جو کارکنان  کے دلوں میں بستے ہیں، موجودہ حکومت عوام کو امن و امان دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری الطاف رانجھا کا کہنا تھا کہ نیب آفس کے باہر مریم نواز پر ہونے والے حملے کا مسلم لیگ ن کے کارکنان حساب لیں گے۔چیئرمین مسلم لیگ ن اٹلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ کشیر پر کسی کو سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ ن کا ہر کارکن ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلیے اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

کنونشن سے مسلم لیگ ن کے وائس چیرمین عظمت اللہ گورائیہ، چوہدری اعظم گوندل،  چوہدری دلشاد حسین چھنی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر بیگم کلثوم نواز کے لیے فاتحہ خوانی اور نواز شریف کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی اور پارٹی قیادت کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ کھڑے رہنے کا عزم بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.