ایک ڈالر کے 2 لاکھ 63 ہزار ریال ملنے لگے

0

تہران: ایک ڈالر کے 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد ریال، یہ کون سے ملک کی کرنسی ہے، ہر کوئی جاننا چاہے گا کہ کرہ ارض پر کون سا ملک ہے جہاں ایک ڈالر اتنا قیمتی ہوچکا ہے،کیوں کہ اتنی کرنسی تو کسی غریب افریقی ملک کی بھی کبھی نہیں گری، یہ ریٹ ہے ایرانی ریال کے۔

ایرانی ریال گزشتہ روز مزید گراوٹ کا شکار ہوا ہے اورغیرسرکاری مارکیٹ میں اس کی قدر گرنے کے بعد ایک ڈالر 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے، اس سے پہلےایرانی ریال 2 لاکھ 57 ہزار  کی قدر پر ٹریڈ کررہا تھا، برطانوی خبرایجنسی کے مطابق ایٹمی پروگرام کی وجہ سے  امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگارکھی ہیں، اس سے  ہی ایرانی معیشت  کی  چولیں ہل گئی تھیں ،لیکن رہی سہی کسر وہاں کرونا کی وبا نے پوری کردی ہے۔

عالمی کرنسی ریٹ دینے والی سائٹ Bonbast.com نے ایرانی ریال کے یہ نئے نرخ دئیے ہیں، ایرانی ریال رواں برس کے آغاز سے 40 فیصد قدر کھوچکا ہے، اس کی وجہ عالمی تیل قیمتوں میں کمی اور ملک  میں کرونا سے پیدا صورتحال ہے۔

ایران کا اعتراف

ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ  عبدالنصر ہمتی نے  تسلیم کیا ہےکہ ملکی معیشت  دباؤکا شکار ہے،اور اس حوالےسے کچھ ایسے عنصر ہیں، جو ایران کے کنٹرول میں نہیں ہیں، واضح رہے کہ  ایران نے سرکاری طور پر  ڈالر کا ریٹ 42 ہزار ڈالر مقرر کررکھا ہے، تاہم یہ ریٹ صرف باہر سےادویات منگوانےاور خوراک کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.