موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

0

لاہور: پنجاب پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث شفقت نامی  ملزم کو دیپالپور سے گرفتار کرلیا،ملزم نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا ہے، اور اس کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے،ملزم کو گزشتہ روز گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر سی ٹی ڈ ی نےگرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز دیپالپور میں کارروائی کی تھی اورشفقت نامی شخص کو حراست میں لیا، ملزم نے  دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ  وہ اور ملزم عابد ڈکیتی کی غرض سے موٹر وے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کار کی ریکی  کی اورڈکیتی کیلئے کار کے پاس گئے، جہاں ہم نےپہلے خاتون سے لوٹ مار کی اور پھر نیچے جھاڑیوں میں لے جاکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایاملزم نے بتایا کہ ہم نےواردات کے وقت کے شراب پی رکھی تھی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شفقت پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شفقت کا فوری ڈی این اے کرایا گیا جو میچ کرگیا ہے، ملزم ماضی میں بھی اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے لیکن پولیس کے پاس ملزم کا ریکارڈ نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.