اٹلی میں پولیس افسر پر ریچھ کا حملہ

0

ٹرینٹو: اٹلی میں ریچھ کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، تاہم اس کی ساتھی محفوظ رہی، جس نے فون کرکے امدادی اہلکاروں کو بلالیا.

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شمالی ریجن ٹرینٹو میں کارا بیری پولیس سے تعلق رکھنے والا اہلکار رات کے وقت ایک لڑکی کے ساتھ جارہا تھا کہ ان پر ایک ریچھ نے حملہ کردیا، حملے میں لڑکی تو محفوظ رہی، تاہم ریچھ نے اہلکار کو زمین پر گرادیا، اور اس پر حملہ کرکے اس کی ٹانگوں، ہاتھوں اور سر کو زخمی کردیا، تاہم خوش قسمتی سے ان میں کوئی بھی زخم خطرناک نہیں ہے۔

اہلکار کے ساتھ موجود لڑکی جو حملے میں محفوظ رہی تھی، اس نے بھاگ کر ایمریجنسی سروس کو فون پر اطلاع دی، اس دوران راہ گیروں نے ریچھ کو بھگا کر اہلکار کو اس کے پنجے سے آزاد کرایا۔

بعدازاں امدادی کارکنوں نے ریچھ کی تلاش شروع کی اور کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد اسے تلاش کرلیا اور بیہوش کرکے  پکڑ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.