فلم دیکھ کر اٹلی میں کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

0

میلان: اٹلی میں پولیس نے کافی کےبیجوں میں چھپا کر کوکین اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بنادی ہے، اور ایک  شخص کو گرفتار کرلیا ہے، کارروائی فلمی انداز میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میلان ائرپورٹ پر پولیس  نے کولمبیا سے آنےوالی کنسائنمنٹ  مشکوک  سمجھ کر روک لی، اس کنسائنمنٹ میں کافی کے بیج شامل تھے،ان بیجوں کی جب اسکریننگ کی گئی اور انہیں کھول کر دیکھا گیا تو اندر سےبڑی مہارت سےچھپائی گئی کوکین برامد ہوئی، جس کی مقدار 130 گرام سے زائد تھی۔

یہ کنسائنمنٹ کولمبیا سے بھیجی گئی تھی اور اسےوصول کرنے کے لئے آنے والے50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ شخص فلورنس میں تمباکو کی دکان چلاتا ہے۔

شک کی فلمی وجہ

کوکین کی کنسا ئنمنٹ پکڑنے کی وجہ اس پر درج پتہ بنا، حکام کے مطابق  کنسائنمنٹ سینتانیو ڈی انتونیو کےنام پر بک  کرائی گئی تھی، جو  فلم جون وک چیپٹرٹو میں کرائم مافیا کا باس تھا، اس نام کی وجہ سے ہی پولیس کو شک گزرا ،جو بعد میں ٹھیک بھی ثابت ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.