دہشت گردوں کی پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید، 8 زخمی

0

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  واقعہ میں زخمی ہونے والےافسر سمیت 8  اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.