اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی عدالتوں کو مطلوب نوازشریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کریں۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر ے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے، یہ دونوں پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں، ان کا برطانیہ میں قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔
برطانیہ کی حکومت نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کیلے حوالے کرے، یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 6, 2020