نیویارک میں پی آئی اے ہوٹل نجی پارٹی کے ساتھ مل کر چلانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے اور ہوٹل کو منافع بخش بنانے کیلئے نجی پارٹی کےاشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری کمیشن کو اس کیلئے مشیر تعینات کرنیکی ہدایت کردی گئی ہے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے ہوٹل نیویارک کی ٹاسک فورس کوختم کرنے اور ہوٹل کونجی پارٹی کےساتھ اشتراک کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی صورت میں بھاری ٹیکس بھی دینے پڑیں گے، اس لئے یہ آپشن مسترد کردیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.