سابق صدرکی بیٹی نے ایرانی مذہبی قیادت کے زوال کی پیشگوئی کردی

0

تہران :ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی اور خاتون رہنما فائزہ ہاشمی رفسجانی  نے ایک بار پھر ایران کے موجودہ ولایت فقہیہ کے نظام پر سخت  تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ نظام بھی وہی غلطیاں کررہا ہے جو اس سے قبل  شاہ  کے دور میں کی جاتی تھیں۔

فائزہ رفسنجانی نے الزام لگایا ہے کہ  ایران میں تشدد، امتیازی سلوک اور  خواتین پر  جبر بڑھ رہا ہے،انہوں نےلازمی حجاب کے قانون کو بھی   غلط قرار دیا ہے  ۔

ان کا یہ بیان ایسے موقع  پر سامنے آیا ہے،جب ایران  مشکل معاشی صورتحال اور کرونا بحران  میں گھرا ہوا ہے،اور 40 فیصد سے زائد  افراط زر نے ایرانی عوام کیلئےزندگی مشکل بنا دی ہے۔

فائزہ ہاشمی اس سے قبل بھی ملک میں اقتدار کی اصل مالک مذہبی قوتوں کو چیلنج کرتی رہی ہیں،اورانہیں  پروپیگنڈہ کے الزام میں 2012 اور 2017 میں دو بارچھ چھ ماہ کی سزائیں بھی   ہوچکی ہیں ۔

 اب  امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروگرام میں  ایران سے شرکت کرتے ہوئے فائزہ ہاشمی نے کہا کہ موجودہ ایرانی نظام نہ تو دینی ہے اور نہ ہی انقلابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی سال پہلے ہی ایرانی رجیم کےہاتھ سے بہت سے معاملات نکل گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.