پاکستانی کرکٹ ٹیم کا قرنطینہ شروع، کھلاڑیوں و ٹیم آفیشلز کی کرونا ٹیسٹنگ

0

مانچسٹر: کرونا سے محفوظ رہنے والے 20 پاکستانی کرکٹرز جو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے مانچسٹر میں ہیں، اور 14 روز قرنطینہ کی مدت پوری کر رہے ہیں، اس دوران انگلش کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل ک جانب سے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کی کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 20 کھلاڑیوں اور 11رکنی معاون اسٹاف پر مشتمل 31 رکنی اسکواڈ اتوار کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مانچسٹر پہنچاجبکہ بولنگ کوچ وقار یونس کمرشل فلائٹ کے ذریعے سڈنی سے مانچسٹر پہنچے، جہاں سے کھلاڑیوں کو بس کے ذریعے ووسٹر شائر کے ایک ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 14روز تک یہیں ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے اور کسی کو پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم کھلاڑیوں کو آپس میں ٹریننگ اور پریکٹس کی سہولت حاصل ہوگی، گزشتہ روز ای سی بی کے میڈیکل پینل نے کرکٹرز اور ٹیم آفیشل کے کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے۔

قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر جائے گی، جہاں وہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی وجہ سے وہ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ نہیں جاسکے، ان میں محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان، وہاب ریاض، حسنین بھٹی، محمد رضوان، حارث روف، حیدر علی، شاداب خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں ہی کھیلا جانا ہے، دوسرے 2 ٹیسٹ ساوتھ ہمپٹن میں 13 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ 29 اور 31 اگست اور 2 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ پہنچنے والی ٹیم

انگلینڈ پہنچنے والی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد ،فہیم اشرف، فواد عالم، شان مسعود، افتخار احمد، سہیل خان، عماد وسیم، امام الحق، یاسر شاہ، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، عثمان شنواری اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.