ایران میں غربت کے باعث بچوں کی آن لائن فروخت

0

تہران: امریکی پابندیوں، تیل قیمتوں میں گراوٹ اور شام و یمن کی جنگوں پر وسائل جھونکنے کے باعث ایران میں غربت  میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ کئی والدین  بچوں کا بوجھ اٹھانے سے  قاصر ہوچکے ہیں اور انہیں  انسٹا گرام اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

ایرانی پولیس نے بچوں کی خریدو فروخت کا آن لائن دھندہ چلانے والے 3 افراد کو گرفتار  بھی کیا ہے  تاہم گرفتار  افراد کا کہنا ہے کہ والدین خود انہیں اپنے بچے چند ڈالروں کے عوض فروخت کرتے ہیں۔

العربیہ  کے مطابق پولیس فروخت کیے گئے دو بچوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جن میں سے ایک کی عمر چند دنوں سے زیادہ نہیں ہے جبکہ دوسرا دو ماہ کا ہے، تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک غریب خاندان نے اپنے دو بچے 50 ملین ایرانی ریال یعنی 1100 ڈالراور 100 ملین ایرانی ریال یعنی 2200ڈالر  میں فروخت کیے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.