حکومت نے تیل مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0

اسلام آباد:تیل مافیا کا دباؤ کام کرگیا، پورا مہینہ ملک میں مصنوعی تیل بحران پیدا کرکے حکومت کو بلیک میل کرنے میں مافیا کامیاب،وزیراعظم کے مشیر پیٹرولیم  ندیم بابر بھی عوام کے بجائے مافیا کے مفادات کے محافظ بن گئے اور 5 روز قبل  ہی شہریوں پر پیٹرول بم گرادیا۔

تفصیلات کے مطابق تیل کی جو قیمیتں  یکم جولائی سے نافذ ہونی تھیں،انہیں 27 جون سے  لاگو کراکے تیل کمپنیوں کو بھاری فائدہ پہنچایا گیا ہے،وزارت خزانہ نےپیٹرول اور ڈیزل کے نرخ 25 روپے تک بڑھادیئے،پیٹرول 25 روپے 58 پیسے اضافے کے ساتھ 100 روپے 10 پیسے  لیٹر، ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے کے ساتھ 101 روپے 46 پیسے لیٹر ہوگیا ہے۔

لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے اضافے کے ساتھ 55 روپے 58 پیسے جبکہ مٹی کا تیل ساڑھے23 روپے اضافے کےساتھ 59 روپے6 پیسے لیٹر کردیا گیا،اس اضافے سے  ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب تیل مافیا کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور وہ آئندہ بھی حکومت میں ندیم بابر جیسے اپنے سرپرستوں کو استعمال کرکے لوٹ مار کے  راستے  تلاش کرتی رہے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.