یو اے ای کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ سامنے آگیا

0

تل ابیب: متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کو تیزی سے کھلے تعلقات میں تبدیل کررہا ہےاور یہ ایسے موقع پرکیا جارہا ہے جب اسرائیل فلسطین کے غرب اردن کے علاقے کو بھی ہتھیانے جارہا ہے۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ سمیت دنیا کے اکثر ممالک اسرائیلی منصوبے کی مذمت اور اس پر پابندیوں کی بات کر رہے ہیں تو دوسری جانب متحد ہ عرب امارات تیزی سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو باضابطہ اور کھلی شکل دینے کی راہ پر گامزن ہے۔

اتحاد ائیر کی دو پروازوں کی اسرائیل میں لینڈنگ کے بعد اب اسرائیل کے نسل پرست وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ یو اے ای کے ساتھ مل کر کرونا کیخلاف کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتفاق رائے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ ماہ میں مسلسل رابطوں کا نتیجہ ہے،دونوں ملک کرونا کیخلاف ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر مل کر کام کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس اشتراک سے خطے میں ہیلتھ سیکورٹی بہتر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.