اٹلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی مدت میں توسیع

0

روم: اطالوی حکومت نے کورونا لاک ڈاٶن کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے دستاویزات کی مدت میں 7 ماہ کی توسیع کردی ہے، ڈرائیونگ لائسنس یورپی یونین کے ممالک میں بھی اس توسیعی عرصے میں قابل قبول رہے گا۔

اٹلی کی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے یورپی یونین کے فیصلے کا ملک میں اطلاق کردیا گیا ہے۔

توسیع سے کون فائدہ اٹھا سکے گا

اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق جن لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت یکم فروری سے 31 اگست کے درمیان ختم ہورہی ہے، ان کی مدت میں ازخود 7 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، اور اس کے لئے کسی کو لائسنس دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ اس مدت میں ختم ہونے والے لائسنس مزید 7 ماہ قانونی تصور کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات، جہلم اور گجرخان والوں کیلئے خوشخبری، اب انہیں بھی ملے گا آرام دہ سفر

سرکلر کے مطابق اگر کسی کا لائسنس 31 جنوری سے پہلے ختم ہوا ہے، تو ان پر یورپی قانون کا اطلاق نہیں ہوگا، اور ایسے افراد صرف اٹلی کے اندر 31 اگست تک گاڑیاں چلاسکیں گے۔

واضح رہے کہ بیشتر یورپی ممالک میں لاک ڈاٶن کی وجہ سے لوگ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید نہیں کراسکے، اس لئے یورپی یونین نے متفقہ فیصلے کے تحت ان کی مدت میں توسیع کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.