آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں فوجی قیادت کا اجلاس، بھارت کو سرپرائز مل سکتا ہے؟

0

اسلام آباد:چین کے ہاتھوں کرنل سمیت تین بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور پاکستانی سرحد کے قریب درگت بنائے جانے کے تناظر میں پاکستانی فوجی قیادت کا بھی اہم اجلاس ہوا ہے، جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی ،ائیر چیف مجاہد انور خان شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے فوجی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ کنٹرول لائن سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،فوجی قیادت نے ملکی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا ۔

دوست ملک چین کی طرف سے بھارت پر بڑھتے فوجی دباؤ اور پہلی بار کھل کر کشمیر پر پاکستان کا حق ہونے کے چینی بیان کے بعد پاکستانی فوجی قیادت کے اجلاس کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بھی حالیہ دنوں میں دو بارآئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں بریفنگ دی جاچکی ہے.

دوسری جانب پاک فوج پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ وہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی سازش تسلیم نہیں کرے گی اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت پر چین کے بڑھتے فوجی دباؤ، نیپال کے ساتھ سرحدی  تنازعہ اور کورونا بحران کی وجہ سے بھارت کی سرپرست عالمی طاقتوں کی موثریت کم ہونے سے پاکستان کیلئے خطے میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

چین بھی پاکستان کے ساتھ مکمل آن بورڈ ہے،ان حالات میں لداخ کے بعد بھارت کو کشمیر میں بھی اس کی شرارتوں پر پاکستان سے سرپرائز مل سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.