برطانوی پولیس نے مظاہروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا  

0

لندن:برطانوی پولیس نے کورونا بحران کےدوران مظاہروں پرمکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے ،جبکہ سیاستدانوں پر بھی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر  ملبہ ڈالنے کا کھیل بند کریں۔

برطانوی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تنظیم کے ترجمان کین مارس کا کہنا ہے کہ ہم کورونا کے بحران سے گزر رہے ہیں،ایسے میں حکومت کو مظاہروں پر پابندی لگانی چاہئے،ورنہ اس سے پولیس  کی جانوں کیلئے بھی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے مظاہروں میں 23 سے زائد پولیس اہلکار و افسران زخمی ہوگئے جس کے بعد برطانوی پولیس کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے سیاستدانوں پر  تنقید کی اور کہا کہ وزیرداخلہ پریتی پٹیل اور لندن کے مئیر صادق خان ایک دوسرا پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،انہیں اس سے اوپر اٹھ کرسوچنا چاہئے۔

اختتام ہفتہ ہونے والے مظاہروں میں 23 پولیس افسر مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ 10 روز میں زخمی اہلکاروں کی تعداد 85 ہے، کیا یہ پرامن مظاہرے ہیں؟، سیاستدانوں کو ان پر گرفت کرنی چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.