اٹلی میں طاقتور گروپ کیخلاف بڑی عدالتی کارروائی کا آغاز

0

روم: اٹلی میں کئی دہائیوں بعد مافیا گروپ کے خلاف سب سے بڑی عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے، ملزمان کی فہرست میں سیاستدانوں سے لے کر کاروباری افراد، وکلا اور مافیا کے دیگر سہولت کار شامل ہیں، اسے اٹلی میں مافیا کیخلاف ایک بڑی قانونی جنگ قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر کلابریا میں ملک کی سب سے بڑی سمجھی جانے والی مافیا Ndrangheta گینگ کے ایک حصے کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے ، جس میں 355  افراد پر اس مافیا گروپ سے تعلق اور اس کی سہولت کاری کا الزام ہے، ان الزامات میں قتل، بھتہ خوری ،املاک پر قبضوں، چوری و ڈکیتی اور منشیات اسمگلنگ اور فروخت سمیت دیگر سنگین الزام شامل ہیں، ملزمان میں مافیا سے جڑے وکلا، سیاسی رہنما، کاروباری افراد، اکاوئنٹنٹس اور دیگر وائٹ کالر شعبوں کے افراد نامزد کئے گئے ہیں، پراسیکیوٹرنکولا گرایٹری کا کہنا ہے کہ ان سب ملزمان نے اس مافیا کا ایمپائر کھڑی کرنے میں مدد و تعاون فراہم کیا، مافیا کے خلاف یہ ٹرائل کلابریا کے ایک بڑے بنکر میں شروع کیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ ایک سال میں کیس مکمل کرلیا جائے گا،

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہNdrangheta مافیا نے سسلین مافیا کے کمزور ہونے کے بعد خاموشی کے ساتھ اس کا خلا پر کیا، اور ان کے جرائم اور منشیات کے دھندے پورے یورپ اور اس سے باہر تک پھیلے ہوئے ہیں، اس ٹرائل میں زیادہ ترملزمان اس مافیا کے Mancuso گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، پراسیکیوٹر نے اس کیس میں 913 گواہ بنائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.