اٹلی کی معیشت کیلئے امید کی کرن

0

روم: کرونا وبا کی وجہ سے ایک برس سے دباؤ کا شکار اطالوی معیشت کے لئے روشنی کی کرن نظر آنے لگی ہے، یورپی سینٹرل بینک کے عہدیدار نے اطالوی شہریوں کے لئے خوش خبری سنادی، اٹلی میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں نے کاروبار اور معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے اطالوی معیشت 2020 میں بحران کا شکار رہی، اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں نے کاروبار اور معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے اٹلی کی جی ڈی پی منفی میں چل رہی ہے، یعنی اس کی معیشت پیچھے کا سفر کررہی ہے، تاہم اب ایک طرف ویکسین آنے سے کرونا پر قابو پانے کی امید پیدا ہوگئی ہے، اور دوسری جانب یورپی یونین نے اٹلی کے لئے 290 ارب یورو کا امدادی پیکج منظور کیا ہے، جس کے بعد اطالوی معیشت میں نئی جان پڑجائے گی، اور روزگار کے مواقع بھی بڑی تعداد میں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یورپی بینک کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ فینیو پینٹا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے ملنے والے فنڈز کا درست استعمال کیا گیا تو اطالوی معیشت ساڑھے تین فیصد کی شرح سے ترقی کی رفتار حاصل کرسکتی ہے، روم میں انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 2020 مشکل ترین سال تھا، لیکن اب 2021 میں ہمیں سرنگ کے کنارے پر روشنی کی کرن نظر آرہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.