یورپ میں چڑیا گھر میں موجود جانور بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

0

میڈرڈ: کرونا کی وبا  میں گھرے یورپ میں انسانوں کے بعد اب جانوربھی اس وبا کا شکار ہونے لگے ہیں،اور چڑیا  گھر میں رکھےگئے جانور متاثر ہونے کا کیس سامنےآیا ہے،جس کے بعدجانور بھی قرنطینہ کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے،جانوروں میں بھی وہی علامات ظاہر ہوئیں،جو کرونا سے متاثرہ انسانوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے چڑیا گھر میں جانوروں میں کرونا پھیل گیا ہے، اور 4 شیروں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، شیروں کے ان دونوں جوڑوں کو کرونا ٹیسٹ اس وقت کیا گیا، جب ان کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے محسوس کیا کہ ان شیروں میں بھی وہی علامات ظاہر ہورہی ہیں، جو کرونا سے متاثرہ انسانوں میں ظاہر ہوتی ہیں، یہ دیکھنے کے بعد ان چاروں شیروں کا جن میں دو شیرنیاں ہیں، کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور جب نتیجہ آیا تو چڑیا گھر کی انتظامیہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ واقعی شیر کرونا سے متاثر ہوچکے تھے۔

اس کے بعد شیروں کی دیکھ بھال پر مامور عملے کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے، اور عملے کے 2 افراد بھی کرونا زدہ نکلے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ شیر کس طرح کرونا سےمتاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے بارسلونا کی ویٹرنری سروس نے نیویارک کے چڑیا گھر کے   حکام سے بھی رابطہ کیا ہے، جہاں اس سال اپریل میں پہلی بار شیر کرونا سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.