کسانوں کا احتجاج، سکھ رہنما بھارتی اعزاز واپس کرنے لگے

0

دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں پنجاب کے دیگر طبقات بھی شامل ہوتے جارہے ہیں، اور بھارتی پنجاب کی اہم شخصیات نے دہلی حکومت کی طرف سے دئیے گئے قومی اعزازات واپس کرنے شروع کردئیے ہیں، اس سلسلے میں پہل پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے کی  ہے۔

سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ نے 5 برس قبل ملنے والا بھارت کا دوسرا اعلی ترین شہری اعزاز’’پدم وبھوشن‘‘ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شرومنی اکالی دل سے تعلق رکھنے والے سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ وہ کسانوں کے ساتھ حکومت کے غیر منصفانہ سلوک پر بطور احتجاج اعزاز واپس کررہے ہیں۔

ہاکی کے سابق اولمپک کھلاڑی ارجن ایوارڈ یافتہ سجان سنگھ نے بھی کہا ہے کہ ہم کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہفتہ کو دہلی کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے کسانوں پر پولیس تشدد کی بھی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف احتجاجی کسان بدستور دہلی کے اندر اور سرحد پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں مزید شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.