پاکستان میں نئی ائیر لائن پروازوں کیلئے تیار

0

سیالکوٹ: ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں فضائی صنعت بحران کاشکار ہے اور بڑی بڑی ائیر لائنز بند ہورہی ہیں، پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مثبت خبر سامنے آگئی ہے،نجی شعبہ میں ایک نئی ائیرلائن ایرسیال پروازیں شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

ائیرسیال نے اپنے فضائی آپریشن کیلئے ایر بس 320  طیارے کا انتخاب کیا ہے۔ پہلا ائیر بس اے 320 طیارہ ائیر سیال کے حوالے ہوگیا ہے جو اتوار کو کراچی پہنچے گا،ائیر سیال تین طیاروں کے فلیٹ سے فلائٹس آپریشنز شروع کرے گی۔ ائیرسیال کے ترجمان کے مطابق  مزید دو ایربس 320 جہاز جلد پاکستان پہنچ جائیں گے،ائیر سیال پہلے مرحلے میں پانچ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان فلائٹس چلائے گی۔ سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس نے ایر سیال قائم کی ہے،اسی ادارے نے نجی شعبہ میں ملک کا پہلا سیالکوٹ ائیر پورٹ بھی  قائم کیا ہے۔جو کامیابی سے چل رہا ہے،ائیر سیال کے آنے سے فضائی صنعت میں مقابلہ بڑھے گا اور مسافروں کو سستے ٹکٹ دستیاب ہوسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.