شہباز فیملی کے مزید ڈالر اگلتے اکاؤنٹس سامنے آگئے

0

لاہور:نیب کون لیگ کے صدر  اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان  کے خلاف  بیرون ملک سے لاکھوں ڈالرز منتقلی ہونے کا مزید ریکارڈ  مل گیا ہے،شہباز خاندان اپنی خواتین کےنام پر بھی منی لانڈرنگ کرتا رہا۔شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں۔

نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز  کے اکاوئنٹس میں آئی،جو ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر بنتی ہے، اس کے لئے 127 ترسیلات کی گئیں، شہبازشریف کے بڑے  فرزندحمزہ شہباز  جو گرفتار ہیں، انہیں 23 ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز  کے اکاوئنٹس میں 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر بھیجے گئے ۔

میاں شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالر جبکہ  دوسری بیٹی رابعہ عمران کو 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.