اسپین کے چڑیا گھر میں گوریلے کا خاتون پر حملہ

0

میڈرڈ: اسپین کے چڑیا گھر میں خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پر میل بن مانس نے  خاتون پرحملہ کردیا، جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں، بن مانس کو بے ہوش کرکے بمشکل خاتون کو چھڑوایا گیا، خاتون کی حالت خراب بتائی جاتی ہے، حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے چڑیا گھر میں کام کرنے والی خاتون پر بن مانس نے حملہ کردیا، جس وقت خاتون پر حملہ کیا گیا وہ وہاں پنجرے کی صفائی اور خوراک وغیرہ رکھنے کے انتظام میں مصروف تھیں، حملہ کرنے والے بن  مانس کی عمر 29 برس بتائی جاتی ہے، اور وہ   میل بن مانس ہے۔

حکام کا  کہنا ہے کہ بن مانس کے حملے سے خاتون کی چھاتی، اور سر پر شدید زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا ہے، خاتون کو چڑیا گھر میں اس کے ساتھی عملے نے بمشکل بن مانس سے چھڑایا اور پھر بن مانس کو بے ہوش کردیا گیا، فوری طور پر زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا، تاہم انہیں شدید زخم آئے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا کےمطابق ان کی حالت کافی خراب ہے، پولیس اور چڑیا گھر کے حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ بن مانس کیسے اس حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا، جہاں خاتون کام میں مصروف تھیں، حالاں کہ ان کے درمیان تین خانے اور دروازے  تھے، چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی خاتون ورکر گزشتہ دو دہائیوں سے وہاں کام کررہی ہیں، اور وہ بہت تجربہ کار ورکر ہیں، جس بن مانس نے ان پر حملہ کیا ہے، وہ  کافیعرصے سے ان کی دیکھ بھال کرتی آرہی ہیں، اور بظاہر وہ خاتون سے مانوس بھی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.