زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ہوم  سیریز کی تصدیق کردی ہے، مہمان ٹیم کے پاکستان پہنچے پر اسے قرنطینہ بھی کیا جائے گا، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد میچ ہوں گے، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ٹور کے دوران زمبابوے کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلی گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم  3 ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی  میچز  کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آرہی ہے ،  سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ملتان میں ون ڈے میچ سے ہوگا، ملتان میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے راولپنڈی پہنچیں گی، جہاں 7، 8 اور 10 نومبر کو میچز  کھیلے جائیں گے، تاہم ان میچوں میں کرونا صورتحال کی وجہ سے احتیاطاً گراونڈ خالی رکھے جائیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوالیا ہے، اور ہم نے کامیابی کیساتھ کرونا وبا پر قابو پایا ہے۔ مہمان ٹیم ہرارے میں کرونا ٹیسٹ کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی، جبکہ  تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف  کا اسلام آباد پہنچنے پر بھی ٹیسٹ لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.