عالمی ادارہ صحت نے یورپ کیلئے بری خبر سنادی

0

برسلز: خدا خدا کرکے یورپ میں کرونا کیس کم ہوئے تھے، اور معاشی پہیہ چلنے لگا تھا، لیکن اب عالمی ادارہ صحت نے پھر ڈرانا شروع کردیا ہے، اور ایسی پیشگوئی کی ہے کہ جس سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوسکتی ہے،ڈبلیو ایچ او نےیورپ میں ایک بار پھر کرونا کیس بڑھے کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی یورپی برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے یورپ میں ایک بار پھر کرونا کیس بڑھے کی پیشگوئی کردی ہے، فرانس کی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں کرونا سے ہونے والا جانی نقصان بڑھنے کا خدشہ ہے، انہوں نے یہ پیشگوئی ایسے موقع پر کی ہے، جب حالیہ ہفتوں میں بالخصوص اسپین اور فرانس میں کرونا کیسز بڑھے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپی سربراہ کا کہنا تھا کہ اگلے دو ماہ مشکل ثابت ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھےعلم ہے کہ اس وقت ممالک یہ بری خبرسننا نہیں چاہتے، لیکن حقیقت سےآنکھیں نہیں چرانی چاہیں۔

ویکسین سے بھی ناامیدی؟

عالمی ادارہ صحت کےعہدیدار کا کہنا تھا کہ  جب  لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ویکسین آئے گی اور یہ وبا فوری ختم ہوجائے گی، وہ اپنی اصلاح کرلیں، ایسا نہیں ہونے جارہا، ہمیں تو اب تک یہ بھی علم نہیں کہ آیا ویکسین ساری آبادی پر اثر کرے گی یا نہیں، ہمیں تو اس طرح کے اشارے مل رہے ہیں کہ ویکسین ایک گروپ کیلئے اگر سود مند ہوگی، تو دوسرے کیلئے نہیں، اور اگر ہم الگ الگ ویکسین تیار کرنے کی کوشش کریں گے، تو انجام کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہمیں اس وبا کے ساتھ جینا ہوگا، اور احتیاط کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.