ناقابل یقین، پی آئی اے نے کرائے بسوں سے بھی کم کردیے، کینیڈا کیلئے بھی کمی

0

اسلام آباد: پی آئی اے نے اندرون ملک اور کینیڈا کیلئے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد عوام کیلئے فضائی سفرمزید آسان ہوگیا ہے،اندرون ملک سیاحتی مرکزکھولنے کے بعد بڑی تعداد میں سیاح شمالی علاقوں کا رخ کررہے ہیں، اور پی آئی اے  کم کرایوں کے ذریعہ انہیں اپنی طرح مائل کررہی ہے۔

نئے کرایوں کے اطلاق کے بعد پی آئی اے کے کرائے  بسوں سے بھی کم  ہوگئے ہیں، جس  کے نتیجے میں عوام کی بڑی تعداد  اب بس اڈوں اورریلوے اسٹیشنوں کے بجائےائرپورٹ  کا رخ کرنےلگی ہے۔

نئے کرائے

پی آئی اے نے  اسلام آباد،لاہور اور کراچی کے درمیان  دو طرفہ کرایہ  ساڑھے 13 ہزار  روپے  مقررکرنےکااعلان کیا ہے،یعنی ایک طرف کا کرایہ آپ کو6700 روپے میں پڑے گا، جبکہ اس وقت اسلام آباداورلاہور سے کراچی کیلئےسروس فراہم کرنے والی بڑی بس کمپنیاں  اے سی بسوں کا کرایہ 7  سے ساڑھے 7 ہزار کے درمیان  چارج کررہی ہیں،پی آئی اے نے  اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا یکطرفہ کرایہ یعنی اگر آپ ایک طرف کا ٹکٹ لیں گے، تو وہ  7 ہزار 400 مقرر کیا ہے،اسی طرح  فیصل آباد اور کراچی کے درمیان  پروا ز کا کرایہ 7986 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بزرگوں کیلئے اضافی رعائت

پی آئی  اےنے پہلی بار بزرگ شہریوں کیلئے بھی کرایوںمیں اضافی رعائت کااعلان کیا ہے، ترجمان کے مطابق بزرگ شہریوں کو اندرون ملک تمام  پروازوں پر 10 فیصد رعائت دی جائے گی،واضح رہےکہ 65 بر س سے زائد کےشہریوں کواس سےقبل وزیرریلوے شیخ  رشید بھی  ٹرینوںمیں 50 فیصد   رعائت   دے رہے ہیں۔

کینیڈا کیلئےکرائے کم

پی آئی اےنے کینیڈا کیلئےبھی کرایوں میں  15 فیصد کی عارضی کمی کااعلان کیا ہے،ٹورنٹو اور پاکستان کےدرمیان سفر کرنے کے خواہشمند  15 ستمبر تک ٹکٹ بک کروا کراس رعائت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، جبکہ یہ رعائت 14 نومبر تک سفر کیلئےحاصل کی جاسکے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.