خاتون سے زیادتی کا واقعہ، واحد عینی شاہد نے کیا دیکھا؟

0

لاہور: لاہورسیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ پر زیادتی کا نشانہ بننے والے واقعہ کا پہلا عینی شاہد سامنے آگیا ہے، عینی شاہد نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، مذکورہ عینی شاہد نے دیکھا کہ دو افراد ایک خاتون پر تشدد کررہے تھے،اور اسے سڑک سے نیچے کی طرف کھینچ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ پر بچوں کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ایک عینی شاہد سامنے آیا ہے، خالد مسعود نامی شہری خاتون پر حملہ کے وقت وہاں سے اپنی گاڑی پر گزر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ جب وہ وقوعہ کے قریب  پہنچے تو دیکھا کہ دو افراد ایک خاتون پر تشدد کررہے تھے، اور اسے سڑک سے نیچے کی طرف کھینچ رہے تھے، مجھے کچھ گڑ بڑ نظرآئی،اس وقت  رات کے 2 بجکر 49 منٹ ہوچکے تھے۔

خالد مسعود نے بتایا کہ انہیں گڑ بڑ نظر آئی لیکن وہ اس وقت ایسی سنگین صورتحال کی توقع نہیں کررہے تھے، جو بعد میں انہیں پتہ چلی، تاہم میں نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن پر فون کیا، اس وقت سڑک پر اندھیرا تھا، وہ وہاں رکے نہیں، البتہ پولیس کو اطلاع دینے کے بعد ان کے پاس مسلسل  پولیس کی طرف سے فون آتے رہے، جو ان سے وقوعہ کی جگہ اور دیگر چیزوں کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔

سڑک غیر محفوظ ہے؟

عینی شاہد خالد مسعود نے بتایا کہ یہ مین موٹر وے نہیں، بلکہ سیالکوٹ موٹروے کا لنک روڈ ہے، یہ نیا بنا ہے اور یہاں بہت اندھیرا ہے، وقوعہ کے قریب ہی جنگل بھی ہے، سڑک کچھ عرصہ پہلے کھولی گئی ہے، لیکن اب تک اس پر موٹروے یا کسی اور پولیس کے پٹرولنگ نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ  رات کو گھر جاکر سو گئے، اور صبح میڈیا سے پتہ چلا کہ رات کو وہاں کیا درندگی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.