سکھر،حیدرآباد موٹروے سمیت چار بڑے منصوبے منظور

0

اسلام آباد: حکومت نے حیدر آباد سکھر موٹر وے اور سوات موٹروے کے توسیعی منصوبے سمیت 289 ارب روپے کے 4 میگا منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

حیدرآباد سکھر موٹروے پر 166ارب روپے لاگت آئے گی، اور اس کی تکمیل کے بعد پشاور سے کراچی تک موٹروے مکمل ہوجائے گا، ایکنک اجلاس میں ہوشاب، آواران، خصدار (ایم 8) کے لیے 26 ارب روپے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سوات موٹر وے کے دوسرے مرحلے کے لیے فیڈرل پی ایس ڈی پی سے 20 ارب روپے دئیے جائیں گے، پہلا مرحلہ کے پی حکومت نے اپنے وسائل سے تعمیر کیا ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اکنامک کوریڈور سے منسلک کرنے کی منصوبے کی بھی منظوری دی گئیے۔ خیبر پاس راہداری این 55 کے بادبہر مقام پر پشاور طورخم موٹروے سے منسلک ہو گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.