سندھ کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا نو ٹیفیکیشن جاری

0

کراچی: سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا، ملازمین کو یکم اگست کو اضافہ شدہ تنخواہ ملے گی۔

بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے22 تک 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ بنیادی جاری تنخواہ (رننگ بیسک )پر ہوگا۔

ایڈ ہاک ریلیف 2020 کنٹریکٹ اور کنٹی جینسی ملازمین کو بھی ملے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں اور ایل پی آر کے دوران بھی اس اضافے کا اطلاق ہوگا۔ تاہم ریٹائرمنٹ پر پینشن یا گریجوئٹی کیلئے اس اضافہ کو شمار نہیں کیا جائے گا، اسی طرح بیرون ملک ڈیپوٹیشن کے دوران بھی یہ اضافہ نہیں ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.