اٹلی میں مردہ لوگوں کو لوٹنے والی نرس پکڑی گئی

0

روم: اٹلی میں مردہ لوگوں کو لوٹنے والی نرس پکڑی گئی، کارا بیری پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، اور اس حوالے سے شواہد حاصل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ایک نرس کی جانب سے مردہ افراد کو لوٹنے کا کیس سامنے آیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ نرس تسکونی کے علاقے پراتو میں ایک اسپتال میں کام کرتی تھی، نرس جب کسی مریض کی حالت تشویشنا ک دیکھتی ، تو وہ اس کے پاس پہنچ جاتی تھی، اور دم نکلتے ہی مردہ کے پاس موجود رقم اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ صفائی سے نکال لیتی تھی، حکام کے مطابق مرنے والوں کی جیب سے کیش بھی نکال لیا جاتا تھا، مذکورہ نرس چھوٹی سے چھوٹی رقم بھی نہیں چھوڑتی تھی۔

حکام کے مطابق حال ہی میں اس نے ایک خاتون کا دم نکلتے ہی اس کا کریڈٹ کارڈ نکال لیا، اب اس کے پاس پن کوڈ نہیں تھا، اس لئے زیادہ پیسے تو نکالے نہیں جاسکتے تھے، اس لئے اس نے 25 یورو کی شاپنگ کرلی، جس کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، نرس پر چوری اور کمپیوٹر فراد کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.