مریم نواز کے کپڑوں کے چرچے، ڈیزائنز کس ملک کا نکلا؟

0

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج کل اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی تقریبات میں شرکت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جہاں ایک طرف ان کے گانا گانے کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، تو وہیں دوسری طرف ان کے لباس کے بھی خوب چرچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے کی شادی تقریبات کی وجہ سے سیاست سے تو آج کل مریم نواز رخصت پر ہیں، تاہم میڈیا میں مسلسل ان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ جاری کیا جارہا ہے، پہلے حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی گانا گانے کی ویڈیو سامنے آئی، پھر وہ اکیلے سر بکھیرتے نظر آئیں، اس کے ساتھ ان کی خوش لباسی کے بھی چرچے ہیں، اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے بیٹے کی شادی تقریبات کے لئے ایک بھارتی ڈیزائنز سے اپنے کپڑے ڈیزائن کرائے ہیں، جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کا تیار کردہ دلکش لباس پہنا ہوا تھا، اور مرکز نگاہ بنی ہوئی تھیں۔

دوسری طرف مہندی کی تقریب میں دلہن عائشہ سیف نے ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، سُرخ عروسی جوڑے کے ساتھ انہوں نے ہلکی پھلکی جیولری کا بھی استعمال کیا۔ عائشہ سیف نے پاکستان میں ہونے والے اپنی شادی کی تمام تقریبات میں بنٹو کاظمی کے ہی تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.