جرمنی میں مشروط لاک ڈاؤن، برطانیہ میں بچوں کو ویکسین لگانے کی تیاری

0

برلن: جرمنی میں بڑھتے کرونا کیسز کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے مشروط لاک ڈاؤن سمیت نئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے، جمعرات کو جرمنی میں مزید 73 ہزار 209 نئے کرونا مریض سامنے آئے، دوسری طرف برطانیہ میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں نئی حکومت سازی کے لئے تیار جماعتوں اور موجودہ چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت نے مشترکہ طور پر ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر لاک ڈاؤن لگانے کی منظوری دے دی ہے، نئے فیصلے کے تحت جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد شاپنگ سینٹرز، سینما، ثقافتی اور تفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ جرمن چانسلر میرکل نے 16 صوبوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے بعد کہا کہ ملک کو کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مشکل صورت حال کا سامنا ہے، اس لئے نئے فیصلے لینا ضروری ہوگیا تھا، یہ فیصلہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب جمعرات کو جرمنی میں مزید 73 ہزار 209 نئے کرونا مریض سامنے آئے، اور اسپتالوں پر بڑھتے دباو کی وجہ سے کچھ مریضوں کو پڑوسی ممالک منتقل کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، میرکل نے اعلان کیا کہ ویکسین لازمی قرار دینے کی تجویز بھی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ جس کی وہ حمایت کریں گی، اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو اس کا نفاذ اگلے برس فروری سے ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ جرمنی کے آئندہ چانسلر اولف شولس بھی اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں۔

برطانیہ میں بچوں کیلئے ویکسین کی تیاری

دوسری طرف کرونا کے نئے وائرس اومیکرون سے لاحق خطرات کی وجہ سے برطانوی حکومت پرائمری اسکولوں کے طلبا کو بھی ویکسین لگانے کی تیاری کررہی ہے، سائنس کے وزیر جارج فری مین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ماہرین سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.