اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ فیصلے پر سوال اٹھادئیے

0

لاہور: عدلیہ آزادی تحریک کے ہیرو بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سینئر قانون دان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی۔

جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے خود عدالت میں پیش ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر میں جسٹس فائز کا وکیل ہوتا تو ان کے اس اقدام کے بعد کیس سے علیحدہ ہوجاتا۔

میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس جواز کی نشاندہی کرنا ہوگی جس سے ریفرنس کی بدنیتی ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے، مگر یہ ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اس بات کو ثابت کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بدنیتی ثابت کرنے کیلئے جج کے ساتھ درخواست گزار کا کوئی ذاتی جھگڑا یا دشمنی جیسا کوئی جواز ثابت کرنا ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.