سینکڑوں تارکین کی دیوار پھلانگ کر یورپ داخلے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟

0

میڈرڈ: یورپی ملک میں داخل ہونے کے لئے سینکڑوں تارکین کا دھاوا، دیوار پھلانگ کر داخلے کی کوشش کی، دیوار پر لگی باڑ پر بھی چڑھ گئے۔ یورپی ملک نے داخلہ روکنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کر لئے، حکام کے مطابق ساڑھے تین سو سے زائد تارکین اس کوشش میں شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ اور افریقہ کے درمیان واحد زمینی راستہ Melilla میں ایک بار پھر سینکڑوں تارکین نے دھاوا بول کر اسپین داخل ہونے کی کوشش کی ہے، ہسپانوی حکام کے مطابق ساڑھے تین سو سے زائد تارکین اس کوشش میں شامل تھے، جو اسپین اور مراکش کے درمیان بنی دیوار اور اس پر لگی باڑ کو پار کرنے کے لئے اوپر چڑھ گئے، حکام کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح ساڑھے 5 بجے یہ کوشش کی گئی ، جس پر مراکش کے بارڈر گارڈز نے اسپین کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ہسپانوی گارڈ تارکین کا داخلہ روکنے کے لئے متحرک ہوگئے، اور ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلئے گئے۔

ہسپانوی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی داخلے کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے، اور کوئی تارک وطن اسپین کی سرزمین میں داخل نہیں ہوسکا، اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ بھی ایسی کوشش ناکام بنائی گئی تھی، تاہم 17 اگست کو 50 تارکین اسپین داخلے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.