اٹلی میں کرفیو ختم، ماسک کیلئے بھی تاریخ سامنے آگئی 

0

روم: اٹلی میں کرونا کی صورتحال تیزی سے بہتر ہونے کے بعد حکومت نے رات کا کرفیو ختم کردیا ہے، جبکہ ماسک کی شرط ختم کرنے کے لئے بھی گھڑی کی سوئیاں تیزی سے چلنے لگی ہیں، اور دو ممکنہ تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا سے اٹلی شدید متاثر رہا ہے، لیکن اب ملک تیزی سے اس کے اثرات سے باہر آرہا ہے، پیر کو اٹلی کے ایک ریجن ’’ویلی ڈی اوستا‘‘ کے علاوہ پورا ملک وائٹ زون میں آگیا، اور رات کا کرفیو بھی ختم کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب آپ جب چاہیں رات کے کسی بھی پہر گھر لوٹ سکیں گے، اس کے ساتھ اب کھلی جگہوں پر ماسک کی پابندی ختم کرنے کے لئے بھی مشاورت شروع کردی گئی ہے، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو ممکنہ طور پر 28 جون کو ماسک کی شرط ختم کی جاسکتی ہے، لیکن اگر حکام مزید احتیاط کی طرف بھی گئے تو یہ تاریخ 5 جولائی ہوسکتی ہے، جب کھلے مقامات پر ماسک کی شرط ختم کردی جائے گی، تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ 28 جون یعنی اگلے پیر کو ہی یہ پابندی ختم کردی جائے گی، البتہ پرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت برقرار رہے گی۔

اسی طرح اطالوی حکومت کلب بھی جلد کھولنے جارہی ہے، اور جولائی کے پہلے ہفتے میں کلبوں کو ممکنہ طور پر کھلنے کی اجازت دے دی جائے گی، البتہ ان میں داخلے کے لئے گرین پاس یعنی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ضروری قرار دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.