اٹلی میں ماسک نہ پہننے پر خواتین لڑپڑی

0

روم: دنیا بھر میں خواتین جھگڑالو مشہور ہیں، اور ایسا ہی کچھ اٹلی میں ہوا ہے، جہاں دو خواتین طیارے میں ماسک کے معاملے پر لڑ پڑیں، اور جہاز کے اندر ہی مکے چل گئے۔

تفصیلات کے مطابق Ibiza سے میلان جانے والی پرواز میں دو اطالوی خواتین ماسک کے معاملے پر لڑپڑیں، اس لڑائی کی ایک دوسرے مسافر نے ویڈیو بھی بنالی ، جو اب سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، تنازعہ کا آغاز ایک خاتون کی جانب سے ماسک چہرہ سے ہٹانے پر ہوا، ان کے قریب موجود دوسری خاتون مسافر نے انہیں ماسک لگانے کو کہا ، تو خاتون کو غصہ آگیا ، اور اس نے ماسک لگانے کا کہنے والی خاتون کو ایک مکہ جھڑ دیا، اس پر شور شرابا ہوگیا، ائر لائن کے عملہ اور دوسرے مسافروں نے بھی ماسک چہرہ سے نیچے کرنے والی خاتون سے درخواست کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ، اور ماسک صحیح پہنیں، لیکن خاتون کا پارہ پہلے ہی چڑھا ہوا تھا

سو اس نے طیارے کے عملے کی بات ماننے سے بھی انکار کردیا، اور ان سے بھی الجھنے لگی، اس موقع پر طیارہ کے عملے نے خاتون کو نیچے اترنے کا کہا ،کیوں کہ خوش قسمتی سے طیارہ نے ابھی اڑان نہیں بھری تھی، تاہم خاتون نے عملہ سے بھی ہاتھا پائی کی کوشش شروع کردی ، جس پر عملہ نے خاتون کو طیارے سے نیچے اتاردیا، اوراس کے بعد پرواز کی روانگی ممکن ہوسکی ۔ ریان ائر کا کہنا ہے کہ ان کی پروازوں میں تمام مسافروں کے لئے ماسک لازمی ہے، اور اسے صرف کھانے یا پینے کے موقع پر منہ سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.